You are currently viewing بی این پی کے تمام ارکان اپنے استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کردایے

بی این پی کے تمام ارکان اپنے استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کردایے

کوئٹہ (ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی( بی این پی) کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے تمام استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کردایے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے بتایا کہ ان کی جماعت کے تمام 10 ارکان صوبائی اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو ارسال کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام جماعتوں کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

 

انہوں نے ہدایت کی کہ 31 دسمبر تک تمام جماعتوں کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان پارٹی قائدین کے پاس استعفے جمع کرادیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.