ممبئی(ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا ہے کہ بیٹی میرے لیے زندگی کا نا قا بل یقین سبق ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے احساس نے مجھے مضبوط اور با اختیا ر بنایا ہے اور میری بیٹی انایا نومی نے زندگی کا نا قا بل یقین سبق دیا ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں زیا دہ تر خواتین مضبوط ہیں لیکن ماں بننے کے بعد آپ اور زیادہ مضبوط ہو جاتے ہیں۔