سٹاک ہوم (نیوز ڈیسک) بیوی کی لاش فریزر میں رکھ کر 5 سال تک پینشن لینے والے شوہر کو عدالت نے قید کی سزا سنادی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئیڈن کی ایک عدالت نے ناروے کے 57 سالہ شخص کو بیوی کی لاش کاٹ کر فریز میں چھپانے اور 5 سال تک اس کی پینشن لینے کے جرم میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنادی۔
رپورٹس کے مطابق 57 سالہ شخص کی 60 سالہ اہلیہ کی موت 2018 میں کینسر سے ہوگئی تھی۔
خاتون کے گھر والوں نے رابطہ ختم ہونے کے بعد گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی جبکہ شوہر سے جب خاتون کے گھر والے بات کرانے کا کہتے تو مختلف بہانے کرکے ٹال دیتا تھا۔
پولیس کے مطابق انہیں مارچ میں خاتون کی لاش ملی، بعد ازاں شوہر نے اعتراف کیا کہ اس نے بیوی کی موت کی خبر کو خفیہ رکھ کر لاش چھپا دی تھی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نے اہلیہ کی لاش کو فریزر میں رکھنے کے لیے اس کے ٹکڑے بھی کیے تھے جبکہ اسی فریزر میں اس نے اپنا کھانا بھی محفوظ کر رکھا تھا۔
پولیس کے مطابق عرصہ میں وہ بیوی کے نام کی پینشن بھی لیتا رہا ۔
پولیس تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ پینشن لیتے رہنے کے لیے اس نے بیوی کی لاش چھپانے کا فیصلہ کیا تھا۔
