You are currently viewing بیوی اور بیٹیوں کو قتل کرنے سے قبل ملزم نے بیرون ملک بھائی کو آگاہ کیا، پولیس

بیوی اور بیٹیوں کو قتل کرنے سے قبل ملزم نے بیرون ملک بھائی کو آگاہ کیا، پولیس

کراچی (ڈیسک) کراچی الفلاح کے علاقے شمسی سوسائٹی میں ماں بیٹیوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات سے متعلق پولیس نے بتایا کہ ملزم فواد نے بیرون ملک مقیم بھائی کو ویڈیو کال پر بتایا کہ وہ فیملی کو قتل کرنے جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق بیرون ملک موجود بھائی نے کراچی میں موجود اپنے بھائی کو بتایا، بعد ازاں بھائی نے اپنی اہلیہ کو فون کرکے اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق خاتون کے پہنچنے تک فواد کارروائی کرچکا تھا۔ پولیس کے مطابق باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی بچیاں واردات کے وقت اسکول سے آکر سو رہی تھی جنہیں ملزم نے ذبح کیا جبکہ فواد کی اہلیہ کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم تھے۔