You are currently viewing بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے پر پاکستان میں بھی سونا 4900 روپے مہنگا

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے پر پاکستان میں بھی سونا 4900 روپے مہنگا

کراچی (ڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے رجحان کے سبب پاکستان میں بھی سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا، فی تولہ سونے کی قیمت 4900 روپے بڑھ گئی۔
سونے کی قیمت میں دو روز کمی کے بعد آج اچانک ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900روپے بڑھ گئے جس کے بعد سونا 2لاکھ دو ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔
10گرام سونے کی قیمت بھی 4201روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 73ہزار 182روپے ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46ڈالر بڑھ گئی۔ اضافے کے بعد سونا 1938ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز سونے کی تولہ قیمت میں 100روپے کا اضافہ ہوا تھا ، دو روز قبل سونے کی قیمت اچانک 7ہزار 800روپے کم ہو گئی تھی۔