ٹوکیو(ڈیسک)بینک آف جاپان کے ملکیتی اثاثوں کی قدر، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بڑھنے سے ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر معیشت کو تقویت دینے کی غرض سے مرکزی بینک کی جانب سے حکومتی سیکورٹیز کی پیش کش فوراً قبول کر لیے جانے کے باعث ایسا ہوا ہے۔بینک نے جمعرات کے روز مالیاتی گوشوارے شائع کیے، جس کے مطابق اپریل تا ستمبر کے دوران اثاثوں کی مجموعی مالیت 6 ہزار 9 سو کھرب ین یا لگ بھگ 66 کھرب ڈالر تھی، جو ین کے اعتبار سے ایک سال پہلے کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔یہ رقم مالی سال 2019 کی جاپان کی مجموعی ملکی پیداوار کے تقریباً 1.2 گنا کے مساوی ہے۔مالی سال کی پہلی ششماہی میں جاپان کے مجموعی اثاثوں کی قدر میں مسلسل 13ویں بار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔حکومت جاپان کی 50 کھرب 80 ارب ڈالر مالیت کے مساوی قدر کی حامل سیکیورٹیز، بینک آف جاپان کے اثاثوں کا سب سے بڑا حصہ ہیں۔ معیشت کی نمو کے لیے بینک کی جانب سے آسانی? زر کے بڑے پیمانے کے اقدامات کی بدولت گزشتہ سال کی نسبت ان اثاثوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔