You are currently viewing بینکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک

بینکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (ڈیسک) بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصرمدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 22 ہزار 412 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر کے مقابلے میں 1.8 فیصد کم اور گذشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 15.9 فیصد زیادہ ہے۔ ستمبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 22 ہزار 820 ارب روپے جبکہ گذشتہ سال اکتوبر میں 19 ہزار 344 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر 17.6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ اکتوبر میں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 11 ہزار 52 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر میں 11084 ارب روپے اور گذشتہ سال اکتوبر میں 9394 ارب روپے تھا، ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 0.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر 32.5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ اکتوبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 18285 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر میں 17484 ارب روپے اور گذشتہ سال اکتوبر میں 13796 ارب روپے تھا۔ ستمبرکے مقابلے میں اکتوبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر 4.6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔