کراچی (نیوز ڈیسک) مختلف بینکوں کی ون لنک سے کنکٹیویٹی میں خلل آنے کے باعث صارفین کو رقوم نکلوانے میں دشواری کا سامنا ہے۔
بینکوں کی ون لنک سے کنکٹیویٹی میں خلل آنے کے باعث صارفین نے اے ٹی ایمز سے رقم نکلوانے میں شدید دشواری کی شکایت کی ہے۔
صارفین کے مطابق رقم کی آن لائن ترسیل بھی متاثر ہے۔
دریں اثناء حکام ون لنک کا کہنا ہے کہ کچھ بینکوں سے کنکٹیوٹی متاثر ہے اور وہ مسئلہ حل کر رہے ہیں۔