You are currently viewing بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضہ دینے کی شرح میں اضافہ کارحجان

بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضہ دینے کی شرح میں اضافہ کارحجان

اسلام آباد (ڈیسک:بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضہ دینے کی شرح میں اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔ سٹیٹ بینک اورانڈسٹری کے اعداد وشمارکے مطابق مارچ کے مہینہ میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضہ جات کی فراہمی کاحجم 364 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 27.7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے مجموعی طورپر285 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے۔ فروری کے مقابلہ میں مارچ کے مہینہ میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضہ جات کے حجم میں 1.9 فیصد کی نموریکارڈکی گئی۔ فروری میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے مجموعی طورپر357 ارب روپے تک کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو مارچ میں بڑھ کر364 ارب روپے تک پہنچ گئے۔