You are currently viewing بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 53 ارب روپے سے زائد تک پہنچ گیا

بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 53 ارب روپے سے زائد تک پہنچ گیا

اسلام آباد(ڈیسک) میراپاکستان میراگھرسکیم کے تحت گھروں کی تعمیر اورخریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 53.07 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2020 میں اس سکیم کے آغازسے لیکرفروری 2022 کے اختتام تک شہریوں کی جانب سے گھروں کی خریداری اورتعمیرکیلئے بینکوں کے پاس 338.08 ارب روپے کے قرضہ جات کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 148.45 ارب روپے کے قرضہ جات کی منظوری دی گئی جبکہ بینکوں کی جانب سے اب تک 53.07 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے جاچکے ہیں۔اعدادوشمارکے مطابق فروری 2022 میں کم لاگت گھروں کی خریداری اورتعمیرکیلئے شہریوں کی جانب سے 33.95 ارب روپے کے قرضہ جات کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 17.82 ارب روپے تک کے قرضہ جات کی منظوری دی گئی جبکہ 9.30 ارب روپے کے قرضہ جات کی فراہمی کی گئی جو سکیم کے آغازسے لیکراب تک قرضہ فراہمی کی بلندترین سطح ہے۔