You are currently viewing بینکوں سے قرضوں کے حصول میں 65 فیصد اضافہ

بینکوں سے قرضوں کے حصول میں 65 فیصد اضافہ

اسلام آباد(ڈیسک)نجی شعبہ کی جانب سے دسمبر 2020 کے دوران بینکوں سے قرضوں کے حصول میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں یکم جولائی تا 8 جنوری کے دوران بینکوں نے نجی شعبہ کو 85.3 ارب روپے کے زیادہ قرضے فراہم کئے ہیں اور اس دوران شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 215.5 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران نجی شعبہ نے بینکوں سے 130.2 ارب روپے کے قرضہ جات حاصل کئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 88 فیصد کمی کے بعد دسمبر 2020 کے دوران 65 فیصد کا نمایاں اضافہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق نومبر 2020 کے اختتام تک نجی شعبہ کو قرضوں کی مجموعی فراہمی کا حجم 1284.9 ارب روپے ارب روپے تک بڑھ گیا ۔ واضح رہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی کے باعث نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020 کے خاتمہ تک بینکنگ سیکٹر کے ڈیپازٹس میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ڈیپازٹس کا حجم 13.912 کھرب روپے کے مقابلہ میں 16.664 کھرب روپے تک بڑھ گیا۔ مزید برآں کلینڈر سال 2020 کے پہلے دس ماہ میں گزشتہ 13 سالوں کے مقابلہ میں بینک ڈیپازٹس میں سب سے زیادہ یعنی 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے مقابلہ میں اسلاک بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 50.6 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور قرضوں کی فراہمی 11.7 ارب روپے کے مقابلہ میں 62.3 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.