You are currently viewing کوئٹہ،حب کے علاقے بیلہ میں کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

کوئٹہ،حب کے علاقے بیلہ میں کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

لسبیلہ (ڈیسک) بیلہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق  ضلع لسبیلہ کے علاقہ بیلہ میں مسافر کوچ نمی چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی جس میں 28 افراد سوار تھے، ٹریفک حادثے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 20 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.