You are currently viewing بیلٹ باکس کی سیلیں توڑتے ہوئے فردوس نقوی کی وڈیو منظر عام پر آ گئی

بیلٹ باکس کی سیلیں توڑتے ہوئے فردوس نقوی کی وڈیو منظر عام پر آ گئی

کراچی (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی بیلٹ باکس کی سیلیں توڑتے ہوئے وڈیو منظر عام پر آ گئی۔
فردوس نقوی کراچی کی یو سی 2تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں بیلٹ باکس کی سیلیں توڑتے دکھائی دیے۔
وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ فردوس شمیم کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکالاجائے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ فردوس شمیم کا یہ عمل غیر آئینی، غیر قانونی اور ضابطہ اخلاق کی صریحاً خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن نے واقعے کی تفصیلی رپورٹ کرنے کا بھی حکم دیا، ای سی پی نے کہا کہ یہ عمل انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔
پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ فردوس شمیم نقوی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ پی پی رہنما تاج حیدر کا کہنا تھا کہ فوٹیجز میں واضح ہے کہ کس طرح فردوش شمیم بیلٹ باکس کی سیلوں کو کھول رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ ای سی پی واقعے کا فوری نوٹس لے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.