اسلام آباد (ڈیسک) ڈاکٹر اسد مجید خان کو ملک کا نیا سیکریٹری خارجہ تعینات کردیا گیا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جمعہ کو جاری ٹویٹ کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید خان کی نئے سیکریٹری خارجہ کے طور پر تقرری کی گئی ہے۔ ڈاکٹر اسد مجید خان اس وقت بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر کے طور خدمات انجام دے رہے ہیں وہ یورپی یونین اور لکسمبرگ میں بھی پاکستان کے سفیر رہے ہیں جنہیں اب نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید خان، پاکستان فارن سروس کے گریڈ 22کے افسر ہیں، ان کا تبادلہ اگلے احکامات تک فوری طور پر سیکریٹری خارجہ امور ڈویژن کے طور پر کیا گیا ہے۔

بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نئے سیکریٹری خارجہ تعینات
- Post author:Umer Khan
- Post published:02/12/2022 17:41
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / دنیا
- Post last modified:02/12/2022 17:41
- Reading time:1 mins read
Tags: Asad Majeed Khan, foreign secretary, islamabad, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news