شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے پی ٹی آئی کی قیادت کو کرپٹ قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم میں سب کرپٹ ہیں میں ان سے بات نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتا لیکن یہ سب کرپٹ ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی نے ان سے اتحاد یا ٹکٹ جاری کرنے کے سوال پر کہا کہ ان سے بات نہیں ہوسکتی، بیرسٹرگوہر جیسے کرپٹ اور دو نمبر لوگ پارٹی پر قابض ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی وصوبائی امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس جاری کیے ہیں۔