You are currently viewing بیرسٹر سیف نے نواز شریف سے لندن میں ہی رہنے کی اپیل کر دی

بیرسٹر سیف نے نواز شریف سے لندن میں ہی رہنے کی اپیل کر دی

لاہور (ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے لندن میں ہی قیام کی اپیل کر دی۔
انھوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے عوام پر احسان کریں اور لندن میں ہی رہیں۔
سربراہ پاکستان مسلم لیگ ن کی وطن واپسی کی خبروں پر اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام کو نواز شریف کی واپسی میں کوئی دلچسپی نہیں، نواز شریف واپسی کے بجائے لوٹی ہوئی دولت قوم کو عطیہ کر دیں۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام موروثی سیاست کو رد کر چکے ، نواز شریف کی سیاست اب قصۂ پارینہ بن چکی ہے۔
یاد رہے کہ نواز شریف کی جانب سے آئندہ ماہ 21اکتوبر کو لندن سے واپس پاکستان لوٹنے کا اعلان سامنے آیا ہے ، اس سے قبل بھی متعدد بار ن لیگ کی جانب سے سربراہ ن لیگ کی واپسی کے اعلان کیے جاتے رہے ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.