کراچی (ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار بہروز سبزواری نے خود سے منسوب وائرل آڈیو جعلی قرار دے دی۔
اس حوالےسے وضاحت دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فوج ہمارا طرہ امتیاز ہے، میں نے فوج کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، یہ سب جعلی اور مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے۔
بہروز سبزواری نے مزید کہا کہ فوج نے ہمیشہ پاکستانیوںکے لیے اپنی جان قربان کی ہے، فوج کےلیے ہم بھی اپنی جان قربان کر سکتےہیں۔
انھوں نے کہا کہ جو لوگ اس طرح کی چیزیں پھیلا رہے ہیں اللہ ان سے حساب لے گا۔
اداکارنے کہا کہ اس آڈیو سے جس جس کی دل آزاری ہوئی میں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ سب جھوٹ ہے، اللہ پاکستان اور فوج کو سلامت رکھے۔