You are currently viewing بھگوڑے سے پاکستان کے متعلق مشاورت کی جارہی ہے، اسد عمر

بھگوڑے سے پاکستان کے متعلق مشاورت کی جارہی ہے، اسد عمر

جھنگ (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک چھوڑ کر بھاگنے والے سے ملک کے مشورے ہورہے ہیں، ملک میں کہیں آئین و قانون نظر نہیں آرہا۔ جھنگ میں مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ وہ پاکستان نہیں رہا جہاں کے فیصلے لندن اور امریکا میں کیے جائیں، یہاں کے فیصلے اب یہیں ہوں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ یہ کیا فیملی لمیٹڈ کے فیصلے ہو رہے ہیں؟۔ دریں اثناء ٹوئٹر پر اسد عمر نے لکھا کہ پاکستان میں 10 میں سے 9 تاجر سمجھتے ہیں کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ معاشرے کے ہر طبقے نے حکومت کی تبدیلی کو مسترد کردیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7