اسلام آباد (ڈیسک) بھارت نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے مطابق بھارت کی جانب سے ویزہ اجراء سے انکارپر مایوسی ہوئی ہے۔پی بی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی مضبوط امیدوار تھی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنا تھی اورٹیم کو اتوار کو بھارت روانہ ہونا تھا۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 5 تا 17 دسمبر کھیلا جائے گا ۔ واضح رہے کہ پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دو مرتبہ رنرز اپ رہ چکی ہے۔

بھارت کو شکست کا خوف، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے انکار
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:06/12/2022 18:27
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / دنیا / کھیل
- Post last modified:06/12/2022 18:27
- Reading time:1 mins read
Tags: بھارت خوفزدہ, پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم, پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل, پاکستان نیوز, پی بی سی سی, ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ, شکست کا خوف, نیوز پاکستان, نیوز پاکستان اردو, نیوز پاکستان ٹی وی, ویزے دینے سے انکار
Share the love Share this content
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7