You are currently viewing بھارت کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلہ دنیا کو ہر گز قبول نہیں، اسحاق ڈار

بھارت کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلہ دنیا کو ہر گز قبول نہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا حق خودارادیت ختم کردے گا۔
اسلام آباد میں یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آج سے 5 سال قبل بھارت نے جو کام کیا وہ غیر آئینی ہے، بھارت کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی چارٹر کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلہ دنیا کو قبول نہیں، شہبازشریف کی حکومت دنیا بھر میں کشمیری عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت کے ناپاک عزائم ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلے، پاکستان کا کشمیریوں سے بندھن علاقائی اور مذہبی ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ایک دن ضرور پاکستان میں شامل ہوگا۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ او آئی سی نے اسلامو فوبیا پر اپنا ایک نمائندہ مقرر کردیا ہے، ہم نے اہل غزہ کے حق میں بھی آواز بلند کی۔
یاد رہے کہ بھارت کی مودی سرکار نے 5 اگست 2019 کو کشمیریوں سے ان کے رہے سہے حقوق بھی چھین لیے تھے اور بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کے تین ٹکڑے کر دیے تھے اور مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت بھی ختم کر دی تھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.