You are currently viewing بھارت کا  بین الاقوامی تجارتی پروازیں دوبارہ شروع  کرنے کا فیصلہ

بھارت کا بین الاقوامی تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

  • Post author:
  • Post category:تجارت / دنیا
  • Post last modified:09/03/2022 16:16
  • Reading time:1 mins read

نئی دہلی(ڈیسک)بھارتی حکومت نے دوسال قبل کورونا وائرس کی روک تھام کے لییبین الاقوامی تجارتی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم اب پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے نے بھارتی ہوا بازی کی وزارت کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے دو سال قبل کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنیکے لییبین الاقوامی تجارتی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم اب 27 مارچ سے باقاعدہ طور پرتجارتی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ دنیا بھر میں کورونا ویکسی نیشن کی بڑھتی ہوئی کوریج کو تسلیم کرنے کے بعد اورسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد حکومت نے 27 مارچ 2022 سے یعنی موسم گرما 2022 کے آغاز سیبھارت کے لیے اور بھارت سے طے شدہ تجارتی بین الاقوامی مسافر خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی جاری معطلی 26 مارچ تک برقرار رہے گی۔