You are currently viewing بھارت نہیں آنا چاہتا تو جہنم میں جائے، پاکستان کو اس کی ضرورت نہیں، میانداد

بھارت نہیں آنا چاہتا تو جہنم میں جائے، پاکستان کو اس کی ضرورت نہیں، میانداد

کوئٹہ (ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، مایہ ناز بلے باز، شارجہ کے چھکے سے مشہور جاوید میانداد نے کہا ہے کہ اگر بھارت کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں آنا چاہ رہا تو جہنم میں جائے، پاکستان کو اس کی ضرورت ہی نہیں۔
کوئٹہ میں گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت کرکٹ کھیلی جا چکی اور کھیلی جا رہی ہے، پاکستان کو آگے بڑھنے کے لیے بھارت کے سہارے کی ہر گز ضرورت نہیں ۔
انھوں نے ٹویٹر پر شاہد خان آفریدی کے ہمراہ بنوائی گئی اپنی تصویر بھی شیئر کی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے، دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آ کر بہترین ماحول میں کھیل کر واپس جا چکی ہیں۔
بھارت سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر کھیلنے سے ہی انکاری ہے، نمائشی میچ کھیلنے کے لیے بھی انڈین بورڈ کی جانب سے کسی نیوٹرل جگہ کا مطالبہ میں نہ کھیلوں کے مترادف ہے۔
جاوید میاندار نے بھارتی حکومت کو لتاڑتے ہوئے کہا کہ مودی حکومتکو پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے بھی ڈر لگتا ہے، انھیں معلوم ہے کہ اگر پاکستان سے ہار گئے تو ان کے عوام ان کو بخشیں گے نہیں۔