You are currently viewing بھارت میں6.4کی شدت کا زلزلہ

بھارت میں6.4کی شدت کا زلزلہ

  • Post author:
  • Post category:ماحولیات
  • Post last modified:28/04/2021 14:46
  • Reading time:1 mins read

نئی دہلی (ڈیسک) بھارت کے نیشنل سنٹر برائے سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر51 منٹ پر 6.4کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں محسوس کیے گئے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے نے بھارتی این سی ایس کے حوالے سے جاری بیان میں بتایا ہے کہ ریاست آسام کے ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خوف و ہراس سے لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر کھلی سڑکوں پر جمع ہو گئے۔زلزلے کا مرکزشمال مشرقی علاقے سونت پور میں سطح زمین سے 17 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے فوری بعد کسی کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.