اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزازاری کاکہناہےکہ کہ یہ سیکیولر انڈیا کے مکروہ چہرے کا اختتام ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ مودی کے بیانیے کے ساتھ ہے۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بابر ی مسجد بارے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دراصل یہ ہندوتوا کی جیت ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے متنازع زمین پر مندر بنانے کا کہہ دیا ہے جہاں مسجد تعمیر نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیکیولر انڈیا کے مکروہ چہرے کا اختتام ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ مودی کے بیانیے کے ساتھ ہے۔