You are currently viewing بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 8 لاکھ80 ہزار سے تجاوز

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 8 لاکھ80 ہزار سے تجاوز

  • Post author:
  • Post category:دنیا / صحت
  • Post last modified:12/02/2021 12:43
  • Reading time:1 mins read

نئی دہلی(ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 8 لاکھ80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ55 ہزار484 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

جمعہ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 10880413ہے، ملک میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد137578ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک155484افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ10587351افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر کے علاوہ تامل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش اور اتر پردیش شامل ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.