نئی دہلی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی ریاست کیرالہ میں مسلمان نوجوان کو دن دیہاڑے ڈنڈے مار مار موت کی وادی میں دھکیل دیا گیا۔ 4 نوجوانوں نے دن کے اجالے میں ایک 23 سالہ مسلمان نوجوان شبیر کو ڈنڈے سے مار مار کر قتل کردیا۔ درندگی کے اس واقعے کی سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہے جس میں ہندو انتہاپسندوں نے بڑی بے رحمی کے ساتھ مسلمان نوجوان کو اپنے تعصب کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔
شبیر نامی مسلمان نوجوان گزشتہ برس ایک جرم کے ماجرے کا عینی گواہ تھا جس کی وجہ سے ملزمان نے انتقام لینے کی غرض سے بےدردی کے ساتھ اسے قتل کردیا۔ پولیس نے وڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم مجرموں کو کیٖفرکردار تک نہیں پہنچایا گیا۔