You are currently viewing بھارت میں شراب پی کر بے ہوش درجنوں ہاتھی ڈھول کی آواز پر جاگتے ہی جنگل فرار

بھارت میں شراب پی کر بے ہوش درجنوں ہاتھی ڈھول کی آواز پر جاگتے ہی جنگل فرار

ممبئی (ڈیسک) بھارتی ریاست اڑیسہ کے جنگل میں 24 ہاتھی دیسی شراب پی کر بے ہوش ہوگئے۔ جنگل میں شراب کشید کرنے والے قریبی گاؤں کے لوگ جب کام پرپہنچے تو ہاتھیوں کے جھنڈ کو سویا ہوا پایا جبکہ قریب ہی موجود شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والے مرتبان ٹوٹے پڑے تھے،جس پر گاؤں والوں کو ہاتھیوں کے بے سدھ پڑے رہنے کی وجہ سمجھ آگئی، ہاتھیوں کو جگانے میں ناکامی کے بعد گاؤں والوں نے محکمہ جنگلات کے عملے کو مطلع کیا، محکمہ جنگلات کا ہاتھیوں کو جگانے کےلیے بڑے بڑے ڈھول لےکر پہنچا اور کافی دیر ڈھول پیٹ کر ہاتھیوں کو جگایاجس کے بعد ہاتھیوں کا جھنڈ خراماں خراماں جنگل میں اوجھل ہوگیا۔ محکمہ جنگلات کے افسر کے مطابق معلوم نہیں کہ ہاتھی واقعی نشہ آور شے پی کر مدہوش تھے یا ویسے ہی سو رہے تھے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7