You are currently viewing بھارت میں سابقہ اور موجودہ بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

بھارت میں سابقہ اور موجودہ بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

بہار (ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں سابقہ اور موجودہ بیوی نے چاقو کے وار کرکے شوہر کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ عالمگیر انصاری روزگار کی وجہ سے دہلی میں مقیم تھا جس نے پہلی اہلیہ سلمیٰ کو طلاق دیدی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی سے عالمگیر کے بہار آنے پر دونوں بیویاں بھی بہار پہنچ گئیں جہاں عالمگیر کے آبائی گھر میں تینوں میں شدید تلخ کلامی ہوئی۔
اس دوران عالمگیر کی سابقہ اور موجودہ بیوی نے چھری کے وار کرکے عالمگیر کو شدید زخمی کردیا کو اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس نے عالمگیر کی دونوں بیویوں کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔
بھارتی میڈیاکے مطابق سلمیٰ اور عالمگیر کی 10 سال قبل شادی ہوئی تھی تاہم ناچاقی کے باعث سلمیٰ نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، بعد ازاں عالمگیر نے امینہ سے شادی کرلی ۔
عالمگیر کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ عالمگیر کی دونوں بیویاں اس وقت بہار پہنچیں جب انہیں پتا چلا کہ عالمگیر بقرعید منانے آبائی گھر آیا ہوا ہےاور اس کے بعد واقعہ پیش آگیا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7