نئی دہلی(ڈیسک)بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 364 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 31 لاکھ 29 ہزار 563 ہو گئی ہے۔
چینی خبر رساں ادارے نے بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 10 افراد ہلاک ہوئے جس کے اموات کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 303 تک پہنچ گئی ہے، ملک میں کورونا وائرس کے15 ہزار 419 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ اب 4 کروڑ 25لاکھ 89ہزار 841مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔