You are currently viewing بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے اپنے تہوار کے موقع پر مساجد پر حملے، جلاؤ گھیراؤ

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے اپنے تہوار کے موقع پر مساجد پر حملے، جلاؤ گھیراؤ

احمد آباد (ڈیسک) بھارت کے کئی شہروں میں انتہا پسند ہندوؤں نے مساجد پر حملے کرکے جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا۔
ہندو بلوائیوں کی جانب سے پُرتشدد واقعات گجرات، مہاراشٹر، بہار کے علاقے نالاندا اور جمشید پور میں پیش آئے۔
رام نوامی جلوس کے شرکاء نے مذہبی تہوار کے موقع پر حملے کرتے ہوئے مساجد کو آگ لگادی، مسلمانوں کے کاروبار، گھروں، گاڑیوں اور قبرستانوں تک کو نذر آتش کیا گیا۔
رام نوامی جلوس کے ہتھیاروں اور ڈنڈوں سے لیس شرپسند شرکاء نے عین افطار کے وقت مساجد کے سامنے مسلم مخالف نعرے لگانے کے بعد پتھراؤ کیا اورجذبات بھڑکانے پر بھی ردعمل نہ ملا تو مساجد پر حملے کرکے آگ لگا دی۔
کشیدہ صورت حال کے پیش نظر جمشید پور کی مرکزی جامع مسجد میں نماز تراویح ملتوی کردی گئی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7