You are currently viewing بھارت: مندر سے پرساد کھانے پر انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمان نوجوان قتل

بھارت: مندر سے پرساد کھانے پر انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمان نوجوان قتل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں مندر سے پرساد کھانے پر انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمان معذور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ نئی دہلی کے علاقے سندر نگری میں پیش آیا جہاں 26 سالہ مسلم نوجوان اسرار کو مشتعل ہجوم نے کھمبے کے ساتھ باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کیا۔
مذکورہ نوجوان نے مبینہ طور پر مندر سے پرساد کھایا جبکہ اس پر 20 روپے چوری کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔
واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں نوجوان کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا گیا۔
نوجوان کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹے کو ان کا پڑوسی گھر لے کر آیا اور واقعہ کے بارے میں بتایا، اسرار کے جسم پر شدید زخم تھے اور وہ اسپتال لے جانے سے قبل ہی ہلاک ہوچکا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملوث لوگوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7