You are currently viewing بھارت ظلم و تشدد سے حق خودارادیت کو دبا نہیں سکتا ، آرمی چیف

بھارت ظلم و تشدد سے حق خودارادیت کو دبا نہیں سکتا ، آرمی چیف

راولپنڈی (ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارت ظلم و تشدد سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو  نہیں دبا سکتا ۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم قابل مذمت ہیں۔ بھارت ظلم و تشدد سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دباسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کنٹرول لائن پر شہری آبادیوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ وحشیانہ عمل ہے اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.