You are currently viewing بھارت سے مذاکرات کا تصور بھی نہیں کرسکتے، وزیراعظم آزاد کشمیر کا ردعمل

بھارت سے مذاکرات کا تصور بھی نہیں کرسکتے، وزیراعظم آزاد کشمیر کا ردعمل

مظفر آباد (ڈیسک) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو پس پشت ڈال کر بھارت سے کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو مذاکرات کی دعوت دینے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ اس وقت بھارت سے مذاکرات کا ہم تصوربھی نہیں کر سکتے۔تنویرالیاس نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو پس پشت ڈال کر بھارت سے کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے بھاگ کر کشمیر میں جبری قبضے کی کوشش کر رہا ہے۔ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھائے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7