You are currently viewing بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی -20 سیریز کا تیسرا میچ(آج) کھیلا جائے گا

بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی -20 سیریز کا تیسرا میچ(آج) کھیلا جائے گا

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کھیل
  • Post last modified:15/03/2021 13:11
  • Reading time:1 mins read

احمد آباد(ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی -20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (آج) منگل کو نریندر مودی سٹیڈیم ، احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے پانچ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے۔

انگلینڈ نے پہلے میچ میں بھارت کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی ،دوسرےمیچ میں میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو 7وکٹوں سے ہرا کر حساب چکتا کر دیا۔ پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل بھارت کی ٹیم نے مہمان انگلینڈ کی ٹیم کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-3سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 18مارچ کو کھیلا جائے گاجبکہ پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 20مارچ کو کھیلا جائے گا۔ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز نریندر مودی سٹیڈیم احمد آ اد میں کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 23مار چ کو کھیلاجائے گا، دوسرا ایک روزہ میچ 26مارچ کو کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ 28مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تینوں میچز مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم ، پونےمیں کھیلے جائیں گے۔بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے ۔انگلینڈ کی ٹیم آئن مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.