You are currently viewing بھارت: اربوں روپے کی جائیداد کے لیے سسر کو قتل کرانے والی بہو گرفتار

بھارت: اربوں روپے کی جائیداد کے لیے سسر کو قتل کرانے والی بہو گرفتار

مہاراشٹرا (نیوز ڈیسک) بھارت میں لالچی بہو نے 3 ارب روپے کی جائیداد کے لیے سسر کو قتل کرادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے شہر ناگپور کی رہائشی پلاننگ ڈپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارچنا منیش نے خاندانی جائیداد ہتھیانے کے لیے 82 سالہ سسر کو قتل کروادیا۔
پولیس کے مطابق سرکاری خاتون افسر نے سسر کے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے اپنے شوہر کے ڈرائیور اور اس کے دو ساتھیوں کو ایک کروڑ بھارتی روپے کا معاوضہ بھی ادا کیا۔
پولیس نے بتایا کہ سسر اپنی بیمار اہلیہ سے ملنے کے بعد اسپتال سے واپس آرہا تھا کہ ملزمان نے گاڑی کی ٹکر مار کر اسے کچل ڈالا۔
پولیس نے واقعے کا علم ہوتے ہی کارروائی کرتے ہوئے قاتل بہو ارچنا منیش کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ارچنا کےخلاف اپنے سسر کے قتل سمیت بے ضابطگیوں پر بھی کیس چلایا جا رہا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7