You are currently viewing بھارت ،2منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 7افراد زخمی

بھارت ،2منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 7افراد زخمی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:09/11/2021 16:45
  • Reading time:1 mins read

نئی دہلی (ڈیسک)بھارت میں 2منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت کے شہر ممبئی کے علاقے جے مہاراشٹرہ نگر کے قریب منگل کو 2منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ملبے تلے دبے متاثرہ افراد کی تلاش جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق متاثرین خاندان مذکورہ عمارت میں کرائے پررہائش پزیر تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ رہائشی عمارت کی حالت بوسیدہ تھی جس کے سبب حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.