اسلام آباد (ڈیسک) اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے 38 اہلکاروں نے پاکستان چھوڑ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار واہگہ اٹاری کے راستے واپس بھارت روانہ ہوئے جن میں 6 سفارت کار بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے100 اہلکار اور اہلخانہ بھی واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں جو واہگہ کے راستے وطن واپس آئے۔
خیال رہے کہ یکم جون کو بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے 2 اہلکاروں کو ناپسندیدہ قرار دیا تھا جس پر پاکستان نے شدید مذمت کی تھی۔