اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان میں پھنسے ہوئے مسافروں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے دفتر خارجہ سے رابطہ کرلیا ہے۔
ترجمان ہائی کمیشن منظور میمن کے مطابق پاکستانی ہائی کمیش بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کے تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ رفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن، بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے بھی بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسافروں کے ویزے کے معاملے پر بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔ تاہم دوستی بس،سمجھوتا ایکسپریس کےپاکستانی مسافروں کی سہولت کیلیےفوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ کو تحریری طور پر بھی آگاہ کردیا گیا۔ جبک دونوں ممالک اپنے شہریوں کو جلد اپنے ملک واپس لانے کے خواہشمند ہیں۔