رنگ پور (ڈیسک) بھارتی پنجاب میں تیز آواز میں موسیقی سننا کینیڈین شہری کے قتل کی وجہ بن گیا۔
مشتعل ہجوم نے بھارتی نژاد کینیڈین شہری 24 سالہ پردیپ سنگھ کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی پنجاب کے ضلع رنگ پور میں پیش آیا۔پردیپ سنگھ مستقل طور پر کینیڈا کا رہائشی ہے جو گزشتہ ماہ والدہ کے ساتھ بھارت آیا تھا جبکہ دیگر اہلخانہ کینیڈا میں ہی مقیم ہیں۔
مقتول پردیپ سنگھ کا تعلق گرداس پور ضلع کے گاؤں غازی پور سے بتایا گیا جو ایک بیٹے کا باپ بھی تھا۔
پولیس کے مطابق مشتعل ہجوم کے تشدد سے پریپ بے ہوش ہوگیا تھا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی سے مدد لی جارہی ہے۔
