You are currently viewing بھارتی نژاد رشی سُونک کا وزیراعظم برطانیہ منتخب ہونے کا امکان

بھارتی نژاد رشی سُونک کا وزیراعظم برطانیہ منتخب ہونے کا امکان

  • Post author:
  • Post category:دنیا / سیاست
  • Post last modified:24/10/2022 16:23
  • Reading time:1 mins read

لندن (ڈیسک) سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کے عہدے سے مستعفی ہونے اور بورس جانسن کے مقابلے کی دوڑ سے دستبرداری کے بعد رشی سُونک کے بلامقابلہ وزیراعظم برطانیہ منتخب ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کی نشست کے خواہشمند ٹوری امیدوار کو دن 2 بجے تک 100 اراکین کی حمایت حاصل ہونی چاہیے جبکہ پینی مورڈنٹ کو 30 سے بھی کم اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہوسکی ہے جبکہ دوسری جانب رشی سونک کی حمایت میں 140 ارکان ہیں۔ گزشتہ روز وزیر اعظم کے عہدے کے لیے متوقع مضبوط امیدوار بورس جانسن نے مقابلے کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد رشی سونک کے برطانیہ کا نیا وزیراعظم بننے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بورس جانسن کے حامی سینئر ٹوری ارکان اب پارٹی ارکان سے رشی سُونک کی حمایت کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ پریتی پٹیل، مائیکل گوو، خارجہ سیکریٹری جیمز کلیورلی اور کابینہ کے وزیر ندیم ضحاوی کے علاوہ سابق ہوم سیکریٹری ساجد جاوید، ڈومینک راب ، سابق سیکریٹری ہیلتھ میٹ ہینکوٹ، نے بھی رشی سُونک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔