کرگل(ڈیسک)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ضلع کرگل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کرگل میں آنے والے زلزلے کا مرکز 30کلومیٹر کی گہرائی میں شمال میں 36.02ڈگری طول بلد اور مشرق میں 77.33ڈگری طول بلدتھا۔حکام نے بتایا کہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔