You are currently viewing بھارتی شہری سیلابی ریلے میں بہتے ہوئے پاکستان پہنچ گیا

بھارتی شہری سیلابی ریلے میں بہتے ہوئے پاکستان پہنچ گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں بہہ کر بھارتی شہری پاکستان پہنچ گیا۔
پولیس کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والا بھارتی شہری سماعت اور قوت گویائی سے محروم ہے جسے ایدھی سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس تحفظ مرکز قصور کے مطابق انہیں ایک گمشدہ گونگا اور بہرہ آدمی ملا جو اپنا نام اور پتا بتانے سے قاصر ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے اشاروں میں سمجھایا کہ وہ بھارتی شہری ہے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان آیا ہے۔
حکام کی جانب سے مذکورہ شخص کو تن ڈھانپنے کے لیے کپڑے دیئے گئے اور کھانا بھی کھلایا گیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.