You are currently viewing بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بس کھائی میں جاگری، 36 افراد ہلاک، 19 زخمی

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بس کھائی میں جاگری، 36 افراد ہلاک، 19 زخمی

اتراکھنڈ (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں گہری کھائی میں مسافر بس گرنے سے 36 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترا کھنڈ کے شہر المورا میں مسافر بس بے قابو ہوکر 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔
بس گولی کھال کے علاقے سے رام نگر جارہی تھی جس میں 50 افراد سوار تھے، حادثے میں 19 زخمی بھی ہوئے۔
اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کو 4 لاکھ جبکہ زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7