You are currently viewing بھارتی دریائوں سے آنےوالے پانی سے پنجاب میں سیلاب کی صورت حال

بھارتی دریائوں سے آنےوالے پانی سے پنجاب میں سیلاب کی صورت حال

اسلام آباد(ڈیسک) مون سون کی بارشوں کے بعد دریائوں ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ ہوا ہے، بھارتی دریائوں سے آنے والے پانی کی وجہ سے پنجاب میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورت حال ہے۔
دریائوں میں پانی کا بہاو 4 لاکھ 24 ہزار کیوسک اور ذخیرہ 82 لاکھ ایکڑ فٹ ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 69 ہزار کیوسک، ہیڈ خانکی کے مقام پر 1 لاکھ 93 ہزار، ہیڈ قادر آباد پر 1 لاکھ 94 ہزار اور ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ 33 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 53 ہزار جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 56 ہزار کیوسک ہے، چشمہ بیراج پرپانی کا بہاؤ 2 لاکھ 39 ہزار کیوسک جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 56 ہزار کیوسک ہے۔
کالاباغ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 26 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گدو بیراج پر پانی کی آؐمد 1 لاکھ 887 ہزار کیوسک، سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 44 ہزار کیوسک ہے جبکہ 29 ہزار کیوسک پانی سمندر برد ہو رہا ہے۔
دھان کی کاشتکاری کے دوران بچوں اور خواتین سمیت بیشتر افراد بھارت کی جانب سے آنے والے سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 کی ریسکیو ٹیموں نے تحصیل شکرگڑھ کے سرحدی علاقے میں بروقت ریسکیو آپریشن کر کے خواتین اور بچوں سمیت 223 افراد کو باحفاظت نکال لیا۔