نئی دہلی (ڈیسک) بھارت کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ دو ہزار روپے کے نوٹ کی گردش ختم ہونے والی ہے، شہری 30 ستمبر تک یہ نوٹ تبدیل یا جمع کرا سکتے ہیں۔
بھارتی خبررساں ادارے نے سینٹرل بینک کے اعلان کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے دو ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، آر بی آئی نے تمام بینکوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر دو ہزار روپے کے نوٹ دینا بند کر دیں۔
بینک نے عوام سے کہاہے کہ دو ہزار روپے کے نوٹ کو چھوٹے نوٹوں میں تبدیل کروانے کی حد 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو ایک وقت میں کسی بھی بینک سے 23 مئی سے تبدیل کروائے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 2016 میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ہزار اور پانچ سو روپے کے نوٹوں کو راتوں رات ختم کیا تھا تو آر بی آئی نے 16 نومبر 2016 سے دو ہزار روپے کے نوٹ چھاپنا شروع کیے تھے۔
