You are currently viewing بھارتی تربیتی طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ، پائلٹ، انسٹرکٹر ہلاک

بھارتی تربیتی طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ، پائلٹ، انسٹرکٹر ہلاک

  • Post author:
  • Post category:حادثہ / دنیا
  • Post last modified:19/03/2023 14:27
  • Reading time:1 mins read

نئی دہلی (ڈیسک) پڑوسی ملک بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں تربیتی طیارہ پرواز کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے میں جہاز کا انسٹرکٹر 25سالہ مہیت ٹھاکر اور زیر تربیت خاتون 20سالہ وریکشنکا دونوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اطلاعات کے مطابق زیر تربیت پائلٹس کو تربیت دینے والے ادارے ’’اندرا گاندھی راشٹریہ روان اکیڈمی‘‘ کا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ کھو بیٹھا۔
طیارے کا آخری رابطہ مدھیہ پردیش کے گائوں بغلات کے پہاڑی علاقے میں ہوا تھا ، یہ علاقہ علیحدگی پسند نیکسلائی جنگجوئوں کا مرکز ہے۔
جہاز کی تلاش میں جانے والی ریسکیو ٹیم کو پہاڑی پر جہاز کا ملبہ مل گیا جب کہ قریب ہی جلی ہوئی دو لاشیں بھی پائی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثے میں دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے، البتہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق موسم کی خرابی سے حادثہ پیش آیا۔
اصل حقائق سے پردہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اٹھ سکے گا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔