نئی دلی (ڈیسک)بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابات کے نتائج کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر شائع کردی ہیں ۔
نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تن تنہا 300 سیٹیں لے کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جیتی ہوئی نشتوں کی مجموعی تعداد 352 ہے۔
اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت انڈین نیشنل کانگریس تنہا محض 51 نشستیں ہی جیت پائی ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جیتی ہوئی نشستوں کی مجموعی تعداد 95 ہے۔
بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے بعد نریندرا مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے مودی کو لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔