You are currently viewing بھارتی اداکار جاوید خان امروہی پھیپھڑوں کی خرابی کے باعث اسپتال میں انتقال کرگئے

بھارتی اداکار جاوید خان امروہی پھیپھڑوں کی خرابی کے باعث اسپتال میں انتقال کرگئے

ممبئی (ڈیسک) بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ”لگان“ سے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی اداکار جاوید خان امروہی اسپتال میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید خان امروہی گزشتہ برس سے علیل تھے، پھیپھڑوں کی خرابی ان کی موت کی وجہ بنی۔ رپورٹس کے مطابق جاوید خان کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے سبب انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ گذشتہ روز انتقال کرگئے۔ جاوید خان امروہی کی معروف فلموں میں 1994 میں ریلیز ہونے والی انداز اپنا اپنا، 1993 کی ہم ہیں راہی پیار کے، چک دے انڈیا اور لگان سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7