You are currently viewing بھارتی اداکارہ کے کزن اور بہنوئی اسرائیل میں مارے گئے

بھارتی اداکارہ کے کزن اور بہنوئی اسرائیل میں مارے گئے

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی ٹی وی کی اداکارہ مدھرا نائیک کی کزن اور بہنوئی اسرائیل فلسطین کشیدگی کے دوران مارے گئے۔
سوشل میڈیا پر مدھرا نائیک کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اپنی کزن اور بہنوئی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں بھارتی نژاد یہودی اداکارہ نے کہا کہ اسرائیل میں مقیم ان کی کزن اور ان کے شوہر ہلاک ہوگئے ہیں، اس وقت میں اور ہماری فیملی جس درد کا سامنا کررہے ہیں اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔
قبل ازیں حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا بھی اسرائیل میں پھنس گئی تھیں جو بعد میں ممبئی پہنچ گئیں۔