You are currently viewing بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی انتخابات میں کامیابی عدالت میں چیلنج

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی انتخابات میں کامیابی عدالت میں چیلنج

ہماچل پردیش (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی عدالت میں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی عام انتخابات میں کامیابی کو چیلنج کردیا گیا۔
ہماچل پردیش کی عدالت نے آزاد امیدوار لائق رام نیگی کی جانب سے کنگنا رناوت کے خلاف دائر پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیے۔
38 سالہ کنگنا رناوت نے پچھلے ماہ ہونے والے بھارتی الیکشن میں پہلی مرتبہ حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی تھی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مقررہ معیار کو پورا کرنے کے باوجود ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے تھے اگر انہیں الیکشن سے باہر نہ کیا گیا جاتا تو وہ الیکشن جیت جاتے۔
لائق رام نیگی کا کہنا تھا کہ مجھے بجلی، پانی اور ٹیلی فون کے محکموں کی جانب سے ”کوئی واجب الادا سرٹیفکیٹ“ لانے کے لیے ایک دن کا وقت دیا گیا اور جب یہ بھی جمع کرا دیے تو ریٹرننگ افسر نے انہیں قبول نہیں کیا اور کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔
یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے مندی سے لوک سبھا کی سیٹ پر کانگریس کے امیدوار کو 74،755 ووٹوں سے شکست دی تھی۔
سیاست میں قدم رکھنے کے بعد پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اداکارہ نے 5 لاکھ 37 ہزار 2 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی تھی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7